حکومت کے عوام دوست اقدامات کی سیاسی قیمت بھی چکانا پڑی تو منظور ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اس موقف پر قائم رہتے ہوئے کہ ان کی حکومت کی اولیں ترجیح ہندوستان میں بدعنوانی سے پاک ،عوام دوست اور ترقی دوست فضا معاشرہ تشکیل دینا ہے کہا کہ اس جذبے ، مقصد اور ذوق و شوق کی تکمیل کے لیے انہیں سیاسی قیمت بھی چکانا پڑے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
15ویں ہندوستان ٹائمز قیادت چوٹی اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اول الذکر تین امور ہی ان کی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میںہیں۔الجھن صرف اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب حکومتیں محدود دائرے میں کام کرتی ہیں۔
تاہم میری حکومت نے ایک مخصوص نظریہ کو اختیار کیا ہے جو کلیہ طور پر صرف اور صرف ملکی، عوامی اور معاشرتی ترقی رخی ہے۔ہم جب2014میں برسراقتدار آئے تو ہمیں وراثت میں بدحال معیشت ملی۔
ملک کا بینک کاری نظام اور مالی نظم درہم برہم اور مکمل طور پر منتشر تھا۔انہوں نے کہا کہ لیکن آج بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند ہے۔
.vاور”اب کی بار کیمرون سرکار“ اور ا”اب کی بار ٹرمپ سرکار“ جیسے نعرے عالمی سطح پر ہندوستان میں بڑھتے اعتماد اور ہندوستان کے قد میں اضافہ کا زندہ جاوید ثبوت ہے۔تاہم انہوںنے کہا کہ وہ اس امر سے واقف ہیں کہ ان کی حکومت نے جو اقدامات کیے ہیںاس کی انہیں سیاسی قیمت چکانا پڑے گی اور وہ یہ قربانی دینے تیار ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready to pay political price for steps taken by my govt pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply