کوئی کسی قسم کی تشویش میں مبتلا نہ ہو ،سرحدوں پر سخت حفاظتی بندوبست ہے :وزیر دفاع نرملا سیتا رمن

وارانسی:(یو این آئی) وزیر دفا ع نرملا سیتا رمن نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سرحدوں کی سیکورٹی کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے اور سلامتی کے سلسلے میں کسی طرح کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں آج اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر یا ڈوکلام ملک کی کسی بھی سرحد کی سیکورٹی کے سلسلے میں حکومت پوری طرح چوکنا ہے اور کسی بھی شہری کو تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی سلامتی کے معاملے پر حکومت وقتاً فوقتاً جائزہ لے کر اس کے مطابق ضروری قدم اٹھاتی رہتی ہے۔
لیکن ضرورت پڑنے پر ہی اس کا انکشاف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اہل وطن کو سلامتی کی یقین دہانی کرات ہوئے کہا کہ حکومت کے لئے عوام کی سلامتی انتہائی اہم ہے اور وہ اس معاملے پر کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے دس کینٹ کاونسلوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پا ک کی سند دینے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ سماج کر ہر طبقہ کو سوچھتا مہم میں تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بعد مسٹر مودی نے سال2014 میں صفائی ستھرائی کے معاملے کو ترجیح دی جس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready to deal with every kind of situation sitharaman on border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply