کچھ غلط نہیں کیا،دہلی حکومت کی ساری تقرریوں کی تحقیقات کرالی جائے :کیجریوال

نئی دہلی:دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین پر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی)کی تقرری کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی )کے ذریعہ ایف آئی آر درج کئے جانے پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور کسی بھی قسم کی جانچ سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
اور اگر مرکزی حکومت بھی سہار برلا رشوت خوری معاملہ کی تحقیقات کرانے تیار ہو جائے تو ان کی حکومت بھی تقرریوں میں مبینہ بد عنوانیوں کی تحقیقات کرانے تیار ہے۔وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ آپ اپنی کمیٹی بنالو،ہماری ساری تقرریوں کی جانچ کروا لو،ہم ایک کمیٹی بناتے ہیں ،اس سے سہارا ، برلا رشوت معاملے کی جانچ کرالو،منظور؟۔“
انہوں نے کہا”مودی جی ،سہارا ، برلاسے رشوت کھاکر ایمانداروں پر کیس کرتے ہو۔چوری اور سینہ زوری“۔ مسٹر کیجریوال نے کہا”ہمیں کسی جانچ سے ڈر نہیں لگتا ہے،کیونکہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے،پھر آپ کو جانچ سے کیوں ڈر لگتا ہے۔“ مسٹر جین پر سی بی آئی کی ایف آئی آر کے سلسلے میں مسٹر کیجریوال نے الزام لگایا کہ بیورو نے وزیرصحت کے خلاف سات اور نائب وزیراعلیٰ کے خلاف دو معاملے درج کئے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready for inquiry if sahara birla cases probed arvind kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply