حکومت کو نوٹ بندش کے حوالے سے دستاویزات جاری کرنا چاہئیں: چدمبرم

نئی دہلی: نوٹ بندش کا پہلا سال مکمل ہونے پر نریندر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور کوئی اس بات کی تردید نہیں کر سکتا کہ نوٹ بندش کے باعث بے شمارلوگ زندگی اور ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا اس یوم سیاہ پر عوام کو زندگی کی حقیقی کہانیوں کو پڑھنا چاہئے اور جو لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں ان کے حق میں دعائے خیر کرنا چاہئے۔مسٹر چدمبرم نے کہاکہ کیا کسی کو اس سے انکار ہو سکتا ہے کہ کئی لوگوں کی قطاروں میں کھڑے کھڑے موت ہو گئی ، چھوٹے کاروبار بند ہو گئے اور لا تعداد نوجوان بے روزگار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا ریزر وبینک آف انڈیا کا ہے حکومت کا نہیں کہ نقد ی کتنی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کے مفاد میں حکومت/ریزرو بینک آف انڈیا کو آر بی آئی کے بورڈ کے ایجنڈے اورسابق گورنر ڈاکٹر رگھو رام راجن کا پس منظر نوٹ جاری کرنا چاہئے۔ اگر حکومت اپنے فیصلہ کو ہر لحاظ سے درست سمجھتی ہے تو وہ ان دستاویزات کو جاری کرنے سے کیوں گھبرا رہیہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi should release documents relating to demonetisation chidambaram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply