آندھرا پردیش میں ریزرو بینک نے نوٹ منسوخی سے پریشان لوگوں کو راحت دی، ڈھائی ہزارکروڑ روپے بھیجے

حیدرآباد: نوٹوں کی منسوخی سے پریشان ریاستوں میں سے ایک آندھراپردیش کو آربی آئی نے تھوڑی راحت ضرور پہنچائی ہے جہاں ریزروبینک آف انڈیا کی جانب سے 2500کروڑ روپئے کی کرنسی پہنچادی گئی ہے۔
آر بی آئی نے جنگی خطوط پر طیارہ کے ذریعہ اس رقم کو ریاست کے مختلف مقامات وشاکھاپٹنم ، تروپتی ، کڑپہ اور اننت پور میں پہنچایا ہے۔بقیہ علاقوں کو سڑک کے ذریعہ رقم کو پہنچایا جارہا ہے۔ اسی دوران وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ آربی آئی کی جانب سے موصول کرنسی کو جمعہ کی رات تک ریاست کے تمام بینکوں تک پہنچایاجائے گا۔
انہوں نے بینکرس کو ہدایت دی کہ وہ بلاکسی تاخیر کے عوام میں نقد رقم تقسیم کرنے کے انتظامات کریں۔قبل ازیں چندرابابونائیڈو نے آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل سے فون پر ربط پیداکرتے ہوئے ریاست میں کرنسی نوٹوں کی قلت سے واقف کرواتے ہوئے فوری طور پر ریاست کو کرنسی بھیجنے کی اپیل کی جس پر آر بی آئی کے گورنر نے 2500کروڑ روپئے کی کرنسی آندھراپردیش کو روانہ کی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rbi sends rs 2500 crore to andhra pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply