راہل گاندھی کالے دھن معاملہ پر بحث کرنے سے بچ رہے ہیں: روی شنکر پرساد

نئی دہلی:وزیر قانون روی شنکر پرساد نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے پاس کالے دھن کے معاملے پر بحث کرنے کے لئے دلیل نہیں ہے اور اس وجہ سے وہ پارلیمنٹ میں اس پر بحث سے بھاگ رہے ہیں۔
مسٹر پرساد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو کالے دھن اور نوٹ بندی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تعطل جاری رکھنے کے بجائے پارلیمنٹ میں بحث کرکے اپنی دلیل رکھنی چاہیے اور حکومت کا جواب سننا چاہیے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر گاندھی کے پاس ان مسائل پر بحث کے لئے دلیل نہیں ہے اور اسی وجہ سے ان کی پارٹی پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں دس برسوں تک کانگریس کی حکومت رہی اور اس دوران کالے دھن اور بدعنوانی کے مسئلے کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
اس دوران ٹو جی گھپلہ، کوئلہ گھپلہ اور کامن ویلتھ گیمز گھپلہ وغیرہ ہوتے رہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد 50 فیصد روپے دوبارہ کالے دھن والوں کے پاس جا رہے ہیں، مسٹر پرساد نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔ مودی حکومت ایمانداری سے کام کر رہی ہے اور یہ مکمل طور پر گھپلوں سے پاک ہے۔ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے اور 75 فیصد رقم ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ravi shankar prasad slams rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply