راہل اور سونیا گاندھی جموں و کشمیر میں ہند مخالف طاقتوں کو مضبوط کر رہے ہیں: بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیموں کو تقویت بخش رہی ہے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سینیئرکانگریسی لیڈروں غلام نبی آزاد اور سیف الدین سوز کے بیانات کی مذمت کی اور کہا کہ پارٹی کی ہندوستان کے تئیں نفرت بے نقاب ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس علیحدگی پسندوں کی زبان بول رہی ہے اور سوز کے بیان سے محض پلہ جھاڑ لینا کافی نہیں ہے کیونکہ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس ہند مخالف طاقتوں کو مضبوط کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے فوجی سربراہ اور وزیر دفاع کے مقتول اورنگ زیب کی رہائش گاہ جانے اور اس کے لواحقین سے تعزیت کرنے کو ڈراما قرار دیا ہے جسے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب سے راہل گاندھی پارٹی کے صدر بنائے گئے ہیں ملک کی سلامتی کے حوالے سے کانگریس کا نظریہ ہی بدل گیا ۔راہل گاندھی اپنے سیاسی مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ravi shankar prasad hits back at the congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply