آسا رام کو سزا کے بعد متاثرہ کے باپ کا اظہار مسرت

نئی دہلی: زانی بابا آسا رام کو سزا سنائے جانے کے بعد متاثرہ کے والد نے سکون کی سانس لی اور کہا کہ یہ کیس بیٹیوں کے لیے مثال ہے۔انہوںنے کہا کہ بچیاں کسی بھی ظلم کو برداشت نہ کریں اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی طرح کا معاوضہ نہیں چاہیے۔ ان کا معاوضہ تو بس یہی ہے کہ آسا رام اور اس کے ساتھیوں کو سزا مل گئی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہمیں ہی نہیں بلکہ ان کو بھی انصاف مل گیاجو اس معاملہ کے گواہ تھے لیکن انہیں قتل کر دیا گیا یا ان کا اغوا کر لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان سب لوگوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے آسا رام کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ان کی مدد کی اور اپنی جان پر کھیل کر آخروقت تک ان کے ساتھ کھڑے رہے۔اس نے یہ بھی کہا کہ انہیں عدلیہ میں پورا یقین تھا اور آج ہم اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتے کہ مجرم کو کیفر کردار پر پہنچتا دیکھ کر ہم خود کوکس قد رخوش اور مطمئن محسوس کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rape victims father happy to get justice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply