جنسی زیادتی کے ملزم یوپی کے وزیر ٹرانسپورٹ گایتری پرجاپتی کے دو ساتھی گرفتار

لکھنؤ: ایک خاتون کے ساتھجنسی زیادتی اور اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرنے کے کیس میں اصل ملزم گایتری پرجاپتی کے،،جو اتر پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ ہیں، مزید دو ساتھیوں کو آج یوپی پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے گرفتار کرلیا۔ ریاست کے ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل (قانون) دلجیت چودھری نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان کو نوئیڈا کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے نام آشیش شکلا اور اشوک تیواری بتائے گئے ہیں۔
دونوں کو لکھنو لایا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں اب تک تین گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ اس سے پہلے گایتری پرجاپتی کے قریبی معتمد چندرپال نے کل مقامی پولس کے سامنے خود سپردگی کردی تھی۔ چندرپال نے سازش میں پھنسائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوری طرح بے قصور ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ الزام لگانے والی عورت ایسا کیوں کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rape case against sp minister gayatri prajapati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply