ریپ کے ملزم اترپردیش کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ گایتری پرجاپتی گرفتار،14روز کی عدالتی تحویل

لکھنؤ :مفرور سماج وادی پارٹی لیڈر و اترپردیش کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ گایتری پرجا پتی کو، جو جنسی زیادتی کے ایک کیس مین پولس کو مطلوب ہیں،لکھنؤ پولیس نے آج گرفتار کر لیا ۔ اس معاملے میں چھ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منزل سینی نے بتایا کہ اس معاملے میں سات ملزم نامزد تھے۔ فرار گایتری پرساد پرجاپتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پولس جاوید احمد نے پرجا پتی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
خیال ر ہے کہ ایک خاتون نے گایتری پرجاپتی اور اس کے ساتھیوں پر عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔ مقامی پولیس کے ذریعہ ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کئے جانے پر خاتون سپریم کورٹ کی پناہ میں گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر گذشتہ 18 فروری کو لکھنؤ کے گوتم پلی تھانے میں گایتری پرساد پرجاپتی اور ان کے باڈی گارڈ سمیت چھ ساتھیوں کے خلاف عصمت دری اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ فرار گایتری پر دباؤ بنانے کے لیے پولیس نے کل اس کے دونوں بیٹوں کو حراست میں لے لیا تھا۔وہ27فروری سے ہی لاپتہ تھے اور مغربی بنگال و کچھ جنوبی ہند ریاستوں میں اپنا وقت گذار رہے تھے۔
انہیں گرفتاری کے بعد پوکسو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 14روز کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔گایتری پرجاپتی اور ان کے ساتھیوں پر ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری اور اس کی بیٹی کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔ گایتری پرجاپتی امیٹھی اسمبلی سیٹ سے الیکشن بھی ہار گئے ہیں۔ گایتری اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی بھی تفتیش چل رہی ہے۔ یہ تفتیش لوک آیکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے گایتری پرجاپتی کی گرفتاری پر روک لگانے کی درخواست خارج کر دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rape accused sp leader gayatri prajapati arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply