جسٹس رنجن گوگوئی نے46ویں چیف جسٹس آف انڈیا کا حلف اٹھالیا

نئی دہلی:جسٹس رنجن گوگوئی نے ہندوستان کے46ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔ بدھ کی صبح صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے انہیں راشٹر پتی بھون میں عہدے و رازداری کا حلف دلایا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور دیو گوڑا بھی موجود تھے۔

سپریم کورٹ کے ججوں کے ظاہر کردہ اثاثہ جات کی مجموعی دولت اور دونوں سابق چیف جسٹس دیپک مشرا اور ان کے جانشین جسٹس گوگوئی کے کل اثاثہ جات ان کے سامنے کھڑے ہو کر مقدمہ میں جرح کرنے والے وکیلوں کے بہ نسبت نہایت حقیر رقم ہے۔

ہائی کورٹ اور پھر بعدا زاں سپریم کورٹ کے مستقل جج ہونے کے باوجود گوگوئی کے پاس کوئی ہیرا جواہر نہیں ہے اور ان کی اہلیہ کے پاس ہے وہی زیورات ہیں جو شادی کے وقت انہیں تحفہ میں ملے تھے۔

جسٹس گوگوئی کا نہ اپنا ذاتی مکان ہے نہ اپنی کار ہے۔ان پر کوئی واجب الادا قرض بھی نہیں ہے۔ ملک کے 45ویں چیف جسٹس دیپک مشرا کی ملازمت کی میعاد یکم اکتوبر پیر کو ختم ہو گئی۔

وہ 13مہینے 3روز تک اس عہدے پر متمکن رہے ۔انہیں 10اکتوبر2011کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اپنے اعزاز میں دیے گئے الوداعیہ میں رخصت پذیر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ لوگوں کوان کے حسب نسب سے نہیں پرکھتے بلکہ لوگوں کی سرگرمیاں اور نقطہ نظر اندازہ لگانے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اراکین سے ہمیں طاقت اور ترغیب ملتی ہے اور تجربہ کا ہم احترام کرتے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranjan gogoi takes oath as new chief justice of india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply