سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جائے آبدوز ڈاٹا لیک کی جانچ : کانگریس

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس نے اسکارپیون آبدوز کی صلاحیتوں سے متعلق خفیہ ڈاٹا چوری ہونے کو سمندری حدود کی سلامتی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان دینے کا آج مطالبہ کیا۔
کانگریس کے کمیونی کیشن شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارٹی کی بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ڈاٹا لیک ہونا ملک کے سمندری حدود کی سلامتی کے لئے بڑا سوال ہے۔ یہ ایک ہمالیائی بھول ہے او را سے ملک کی سلامتی کو گہرا نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے معاملے کی انکوائری سپریم کورٹ کے جج سے کرانا ضروری ہے اور حکومت چاہے تو اس میں متعلقہ ایجنسیوں سے اراکین کو بھی شامل کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانچ کے بعد جو بھی حقائق سامنے آئیں اس پر بعد میں غور و خوض کیا جائے لیکن فی الحال جانچ ضروری ہے۔ معاملہ ملک کی سلامتی کا ہے اس لئے مسٹر مودی کے ساتھ ہی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ملک کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے اور اس کے لئے انہیں بیان دینا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Randeep singh surjewala want in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply