لالو یادو کو رانچی ہائی کورٹ سے6ہفتہ کی عبوری ضمانت ملی

رانچی: رانچی ہائی کورٹ نے چارہ گھپلہ کے تین مختلف مقدمات میں قید کی سزا بھگت رہے آر جے ڈی کے صدر و بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو طبی بنیاد پر 6ہفتے کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا۔

لالو یادو کو بدھ کے روز ہی برسا منڈا جیل سے 5روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے بڑے بیٹے و ممبر اسمبلی و سابق ریاستی وزیر تیج پرتاپ یادو کی شادی کی تقریب میں شرکت کر سکیں۔

واضح رہے کہ تیج پرتاپ یادو کی پارٹی کے ہی ممبر اسمبلی چندریکا رائے کی بیٹی سے12مئی بروز ہفتہ پٹنہ میںہونا طے پائی ہے۔18اپریل کو جب پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں منگنی کی تقریب میں لالو یادو شرکت نہیںکرسکے تھے۔جس پر تیج پرتاپ یادو نے بڑے دردناک انداز میں ”پاپا آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی“ ٹوئیٹ کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ranchi hc grants six week provisional bail to lalu yadav on medical grounds in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply