رانا کنور پال سنگھ کی پنجاب اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے طور پر حلف برداری

چنڈی گڑھ: کانگریس ایم ایل اے رانا کنور پال سنگھ کو پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے بور پر حلف دلایا گیا۔ رانا کنور پال آنند پور صاحب اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ممبر اسمبلی ہیں۔انہیں گورنر وی پی سنگھ بدنور نے راج بھون میں حلف دلایا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد رانا نے کہا کہ وہ24مارچ سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہون نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو 27مارچ کو اسمبلی میں حلف دلایا جائے گا۔59سالہ سابق پنجاب یوتھ کانگریس صدر کنور پال نے لگاتار تیسری بار آنند پور سے کامیابی حاصل کی ہے۔رانا نے دہرہ دون یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا اور وہ سیاست مین آنے سے پہلے روپ نگر ڈسٹرکٹ کورٹس میں پریکٹس کر رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rana k p singh sworn in as protem speaker of punjab assembly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply