کشمیر میں رمضان سیز فائر میں توسیع نہیں ہو گی ، دہشت پسندوں کے خلاف کارروائی پھر شروع کی جائے گی: وزیر داخلہ

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے رمضان کے مقدس مہینے میں جموں و کشمیر میں نافذ سیز فائر کی مدت میں توسیع نہیں کی ۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اعلان کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پھر شروع کی جائے ۔

واضح ہو کہ رمضان کے مہینے میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی روکنے کی ہر طرف سے تعریف کی گئی اور اس مستحسن اقدام کو سراہا گیا ۔

سیکورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران دہشت گردانہ وارداتوں کے باوجود انتہائی صبر و ضبط سے کام لیا۔حکومت نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول بنانے کے لئے مکمل طور پر پابندعہد ہے۔اور ان سلامتی دستوں کو اس بات کی پوری اجازت ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے ،تشدد برپا کرنے اور لوگوں کو مرنے سے بچانے کے لیے پہلے کی طرح تمام ضروری قدم اٹھا سکتی ہیں۔

کیونکہ اسی مہینے کی 28 تاریخ کو امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے جو 26 اگست تک ہوگی۔ یہ یاترا دہشت گردوں کے لئے ایک آسان ہدف ہو سکتا ہے اور اس وجہ سے حکومت دہشت گردوں کو چھوٹ دیکر کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتی ہے۔

واضح ہو کہ 17مئی کو حکومت ہند نے تمام سلامتی دستوں کو ہدایت کی تھی کہ جموں و کشمیر میں رمضان کے مقدس مہینے میں کسی بھی طرح کی کارروائی نہ کریں۔قبل ازیں وزیر داخلہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال نے وزیر اعظم یندر مودی سے ملاقات کرکے کشمیر وادی میں سلامتی کی صورتحال ان کے گوش گذارکی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ramzan ceasefire in jammu and kashmir to end security ops will resume says rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply