آسام کے سلی گوڑی شہر میں ہاتھی داخل، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا

جلپائی گوڑی: ایک بپھرا ہوا ہاتھی بیکنتھا پور جنگلاتی علاقہ سے بھٹک کر سلی گوڑی شہر میں گھس گیا اور وہاں کئی عمارتوںکو اس نے نقصان پہنچایا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولس کے مطابق پہلی بار یہ ہاتھی جلپائی گوڑی ضلع کی حدود میں واقع سلی گوڑی کے وارڈ نمبر 30اور40 کے اندر داب گرام اور فلباڑی میں دیکھا گیا۔اسے دیکھتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے خوفزدہ ہو کر پناہ لینے کے لیے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔اس دوران ہاتھی کو جنگل میں واپس پہنچانے کے لیے جنگلاتی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ پولس نے لوگوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی اور ان سے کہا کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں۔پولس نے اس ہاتھی پر سکون بخشنے والی گولیاں داغیں لیکن خود کو انسانی ہجوم میں گھرا دیکھ کر وہ اور بھی غضبناک ہو گیا اور اپنا غصہ عمارتوں پر اتارنا شروع کر دیا اور ان عمارتوں کی دیواریں اور ستون گرانے شروع کر دیے۔بیکنتھا پور کے فارسٹ رینجر سنجے دتہ نے کہا کہ مغلوب الغضب ہاتھی نے کم از کم6عمارتوں کو نقصان پہنچایا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rampaging elephant damages buildings in siliguri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply