این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی سے ملے

نئی دہلی:صدر کے عہدے کےلئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کے امیدوار رام ناتھ کووند نے آج یہاں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسٹر کووند کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔انہوں نے مسٹر واجپئی کے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کی۔
بہار کے سابق گورنر مسٹر کووند نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سینئر لیڈران لال کرشن ایڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سے بھی ملاقات کی تھی۔
وہ پارٹی کے کچھ دیگر لیڈران سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔بی جے پی کی طرف سے صدر کے عہدے کےلئے این ڈی اے کے امیدوار کے طورپر ان کے نام کا اعلان کئے جانے کے بعد سے بیجو جنتا دل،تلنگانہ راشٹر سمیتی اور جنتادل یونائیٹڈ وغیرہ پارٹیاں بھی انہیں حمایت دینے کا اعلان کرچکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ramnath kovind meets atal bihari vajpayee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply