کانگریس کا احساس جرم اسے فوجی مہم پر سوال اٹھا نے پر مجبور کر رہا ہے: بی جے پی

بلیا: ایل او سی کے پار پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس کر ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے حوالے سے سیاست کے گلیاروں میں جاری بیان بازی کے سائے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ احساس جرم کانگریس کو ستا رہا ہے اسی لیے وہ فوجی مہم پر بے تکے سوال کھڑے کر رہی ہے۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری اور اتر پردیش کے معاون انچارج رامیشور چورسیا نے آج کہا ’کانگریس جرم کے احساس میں مبتلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کانگریس اور اس کے لیڈر سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
پارٹی کے لیڈر فوجیوں کے خون کی دلالی کا الزام لگا رہے ہیں‘۔ مسٹر چورسیا نے کہا کہ کانگریس کو اس بات کا ملال ہے کہ اس نے اپنے دور حکومت میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کا انکشاف کیوں نہیں کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس جرات کا مظاہرہ کیا۔ اسی بات پر کانگریس پریشان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rameshwar chaurasia takes on congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply