آج روپے کی قدر ہی نہیں ملک کی ساکھ بھی گر رہی ہے: بابا رام دیو

نئی دہلی:یوگا ماہر بابا رام دیو نے ملک کی اقتصادیات پر ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج روپے کی قدر ہی نہیں گھٹ رہی بلکہ ملک کی ساکھ بھی گر رہی ہے۔بابا نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں ہندوستان میں پیسہ کما کر دولت اپنے ملک لے جاتی ہیں۔

اگر یہی صورت حال رہی تو بہت جلد ایک ڈالر کی قیمت 80روپے ہو جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مودی جی میری ہر بات سنتے ہیں اس لیے” آج تک“ کے پروگرام ہلہ بول کے توسط سے یہ بات ان تک پہنچانا چاہتا ہوں ۔

مودی جی ابھی سلامت ہیں ،وہ بہرے ہیں نہ گونگے ۔مجھے لگتا ہے وہ ضرور سنیں گے۔ آج بھی سن رہے ہوں گے اور آئندہ بھی انہیں سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2019کے عام انتخابات سر پر ہیں۔

اس لیے مودی جی کو مہنگائی کی آگ بجھانا پڑے گی نہیں تو یہ آگ انہیں بہت مہنگی پڑے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو سب سے بڑا گﺅ رکشک بتاتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ پورے ملک میں گﺅ کشی پر پابندی لگا دیں۔ انہوںنے گﺅ کشی کے نام پر تشد کو تشویشناک بتایا اور کہا کہ اس سے انسانیت شرمسار ہوتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ramdev urges gau bhakt pm modi to enact law to ban cow slaughter in country in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply