خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں عید کی تیاریاں

اجمیر:چاند نظرآنے پر جولائی کی 6 یا 7 تاریخ کو ہونے والی عیدالفطر کے لئے درگاہ کمیٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ درگاہ کمیٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی اپنی طرف سے عیدکی نماز کے لئے خصوصی تیاریاں کررہی ہیں۔
قیصر گنج میں واقع عیدگاہ کی صفائی اور رنگ وروغن کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اسی طرح کچہری میں واقع مسجد اور دیگر مقامات پر بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔شاہجہانی مسجد، اکبری مسجد، گھوشیانی مسجد ، مسجد موئے مبارک، کلاک ٹاور مسجد وغیرہ میں بھی عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
ادھر درگاہ میں رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے پر روزہ دار اعتکاف پر بیٹھ گئے ہیں۔ یہ لوگ دس دنوں تک مسجد میں ہی رہ کر عبادت کریں گے اور یہیں پر روزہ افطار کریں گے۔
درگاہ کمیٹی ایسے روزہ داروں کے لئے خاص طور پر سحری اور افطار کا انتظام کررہی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے چار عقیدت مند بھی درگاہ شریف میں اعتکاف پر بیٹھے ہیں۔ اعتکاف ایک سخت ریاضت ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ramadan eid ul fitr at dargah khwaja garib nawaz ajmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply