پاکستان کو فوجی سطح پر منھ توڑ جواب دینے کا وقت آن پہنچا ہے:رام ولاس پاسوان

نئی دہلی: وادی کشمیر میں دو ہندستانی جوانوں کی لاش کے ساتھ پاکستانی فوجیوں کے وحشیانہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے مشورہ دیا ہے۔ ایل جے پی کے قومی صدر اور امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج یہاں نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ‘پانی سر سے اوپر نکل گیا ہے’ اور اب پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔
مسٹر پاسوان نے کہا کہ پاکستان کشمیر ہتھیانے کا خواب دیکھ رہا ہے، جو سات جنموں میں بھی مکمل نہیں ہو گا۔ حکومت ہند کو سرحد پار سے جاری دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بے رحمی سے کچلنا ہوگا.پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کے جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے مشورہ کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پاسوان نے کہا کہ پڑوسی ملک جس راستے پر بڑھ رہا ہے، اس راستے پر بات چیت کا متبادل تلاش کرنا وقت کی بربادی ہو گی۔
انہوں نے کہا، “ایک طرف ہمارے جوان مارے جا رہے ہیں۔ جوانوں کی لاشوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ پڑوسی ملک کی فوج کے ذریعہ ہمارے جوانوں کے اعضا کاٹے جا رہے ہیں اور ہم بات چیت کا راستہ اختیار کریں یہ نامناسب فیصلہ ہوگا۔ ” مختلف سیاسی جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر آکر مودی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بنائے جانے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کتنا بھی اتحاد اور مہاگٹھبندھن کر لے، لیکن 2024 تک وزیر اعظم کا عہدہ خالی نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ram vilas paswan pitches tit for tat retaliation in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply