ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو سزا سنانے کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد میں درجنوں ہلاک، سرسہ میں ہر طرف آگ ہی آگ

چنڈی گڑھ: ڈیر سچا سودا کے سربراہ گورمیت رام رحیم سنگھ کو 15سال پرانے آبروریزی کیس میں ہریانہ کے شہر پنچکولہ میںسی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت کے ذریعہ مجرم قرار دیے جانے کے فیصلہ کے خلاف پھوٹ پڑنے والے تشدد میں چند گھنٹے کے دوران جہاں ایک طرف کم ازکم درجنوں افراد بشمول ایک خاتون پیرو کارہلاک و زخمی  ہو گئے وہیں دوسری جانب تشدد پر اترے ہجوم نے پورے سرسہ میں جگہ جگہ آگ لگا دی۔ تشدد پر آمادہ ہجوم نے راستے میں کھڑی کاروں موٹر سائیکلوں اور جو بھی گاڑی نظر آئی آگ لگا دی۔
بازاروں میں آتشزنی کے ساتھ ساتھ مشتعل بھیڑ رہائشی علاقوں میں بھی گھس گئی اور مکانات کو نذر آتش کر دیا۔ سرسہ میں حالات اس قدر خراب تھے کہ تا حد نگاہ آگ ہی آگ اس طرح نظر آرہی تھی گویا وہ کوئی شہر نہیں آگ کا سمندر ہو۔پنجاب کے بٹھنڈا، سنگرور، پٹیالہ میں کرفیو نافذ۔ مشتعل بھیڑ نے ملوٹ ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی۔اس تشدد کی آگ کی لپٹیں ہماچل، راجستھان ، پنجاب اور یوپی کے کئی علاقوں تک پہنچ گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram rahim rape case live at least 17 reported dead in panchkula in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply