رام ناتھ کووند نے ہندوستان کے14ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا

نئی دہلی: رام ناتھ کووند نے آج پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں ملک ے 14ویں صدر جمہوریہ کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، ان کے کابینی رفقا اور تمام مبران پارلیمنٹ موجود تھے۔71سالہ سابق گورنر بہار مسٹر کووند کے آر نرائنن کے بعد دوسرے دلت صدر ہیں ۔
وہ پہلے ایسے صدر ہیں جو بی جے پی اور آر ایس ایس کے رکن رہ چکے ہیں۔انہوں نے تقریب حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں کہا وہ ان سب کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں ملک کے سب سے باوقار عہدے کی ذمہ داری سونپی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک معمولی گھرانے سے تعلق رکھتے ۔ اور ان کا سفر بہت طویل رہا۔
اس سے قبل کووند بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راجگاٹ گئے۔ وہاں سے راشٹرپتی بھون پہنچے جہاں رخصت پذیر صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ان کا گلدستہ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram nath kovind takes oath as indias 14th president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply