عہدہ صدارت کو پارٹی سیاست سے بالاتر رکھا جانا چاہیے:این ڈی اے صدارتی امیدوار کووند

نئی دہلی:قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند نے صدر جمہوریہ کے منصب کو سیاست سے بالاتر قرار دیتے ہوئے اس الیکشن کے ووٹر ڈویژن کے ارکان سے خود کو حمایت دینے کی اپیل کی۔ مسٹر کووند نے صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 125 کروڑ کی آبادی والا ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس جمہوریت میں صدر کا عہدہ سب سے با وقار عہدہ ہے اور وہ اس اعلیٰ ترین عہدے کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مسٹر کووند نے کہا کہ ” جب سے میں گورنر بنا ہوں میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے۔
میرا یقین رہا ہے کہ صدر کا عہدہ جماعتی سیاست سے اوپر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ووٹر ڈویژن سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صدر کے عہدے کے لیے ڈا کٹر راجندر پرساد، ڈاکٹر رادھا کرشنن اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جیسے عظیم شخصیات سے بخوبی واقف رہے ہیں۔ آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین بالا تر ہے اور اس کی بالادستی برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ تینوں مسلح افواج کاسپریم کمانڈر بھی ہوتا ہے اور سرحدوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند برسوں بعد ہم اپنی آزادی کے 75 سال سال منانے والے ہیں اور ایسے وقت میں ہندوستان کو مسلسل ترقی کی طرف لے جانے اور لوگوں کے خواب پورے کرنے کی کوشش کروں گا۔ مسٹر کووند نے وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے کی اتحادیوں پارٹیوں اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کا انہیں حمایت دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram nath kovind says the post of president should be above party politics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply