این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند اپوزیشن امیدوار میرا کمار کو ہرا کر ملک کے نئے صدر منتخب

نئی دہلی: این ڈی اے کے صڈارتی امیدوار رام ناتھ کووند اپنے قریب ترین اپوزیشن امیدور میرا کمار کو ایک زبردست فرق سے شکست دے کر شاہانہ انداز سے قصر صدارت میںداخل ہو گئے جہاں وہ ملک کے14ویں صدر کے طور پر تخت نشین ہوں گے۔کووند کو یوپی اے امیدوار میرا کمار سے تقریباً دوگنے ووٹ ملے ہیں۔ یوں تو کووند کی جیت پہلے ہی سے طے مانی جا رہی تھی لیکن نصف ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی طے ہوگیا تھا کہ کووند جیت کے لیے مطلوبہ ہدف چھو لیں گے لیکن دیکھنا صرف یہ باقی تھا کہ ہار جیت کا تناسب کیا رہے گا اور کووند کتنے زیادہ مارجن سے جیتتے ہیں۔ حتمی نتائج کے بعد صاف ہو گیا کہ کوند کو میرا کمار سے دوگنے ووٹ ملے ہیں۔
10,98903ووٹوں میں سے کووند کو702044ووٹ ملے جبکہ میرا کمار محض 367314ووٹ ہی پا سکیں۔کووند کو صدر جمہوریہ کے طور پر منتخب ہونے کے لیے 5,52,243 ووٹ مطلوب تھے۔ کووند کو 522ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ میرا کمار کو صرف225ممبران نے ووٹ دیا۔ گوا اور گجرات میں این ڈی اے کے حق میں کراس ووٹنگ ہوئی۔بہار میں بھی میرا کمار کو اچھی حمایت تو ملی لیکن وہاں بھی جیت کووند کی ہی ہوئی۔بہار میں کووند کو22490اور میرا کو18867ووٹ ملے۔آندھرا پردیش میں میرا کمار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram nath kovind elected 14th president of india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply