اجودھیا میںرام جنم بھومی پر عالیشان مندر کا میرا خواب ضرور پورا ہوگا: اومابھارتی

نئی دہلی: مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت رام مندر کی تعمیر کا ان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ محترمہ بھارتی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رام جنم بھومی کا مسئلہ تو الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم سے حل ہوچکا ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مقام ہی جنم بھومی ہے۔
اب صرف زمین کی ملکیت کا تنازع بچا ہے جس کا حل چاہے سپریم کورٹ کے ذریعے یا باہمی بات چیت سے یا دیگر کسی نہ کسی ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا، ”میرا خواب ہے کہ رام جنم بھومی پر ایک خوبصورت رام مندر دیکھوں۔ اس سے پہلے میں مرنا نہیں چاہتی۔ مجھے امید ہے کہ میرا خواب ضرور پورا ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram mandir soon in ayodhya says uma bharti in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply