تین طلاق معاملہ پر حکومت کا فیصلہ جلد سامنے آئے گا:مرکزی وزیرتومر

گونا: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے تین طلاق کا موازنہ دروپدی کے چیرھرن سے کرنے کی بات پر مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ مسلم خواتین کو انصاف ملنا ہی چاہئے اور مرکزی حکومت اس معاملے پر بہت حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حساسیت کا نتیجہ جلد ہی دیکھنے کو ملے گا۔
مدھیہ پردیش کے گونا میں کل نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے رام مندر کی تعمیرسے متعلق کیے گئے ایک سوال پر کہا کہ فی الحال یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، لیکن مندر کی تعمیر ہونی چاہئے۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے کاموں اور پالیسیوں کی تعریف کی۔ وہیں ایک اور پروگرام میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ دیگر پارٹیاں جہاں ذات، خاندان، زبان اور علاقائیت کی سیاست کرتی ہیں، وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واحد ایسی پارٹی ہے جو صرف قوم کے لئے کام کرتی ہے۔
پارٹی کی منزل اقتدار سے کہیں اوپر ہے۔ اب گجرات، ہماچل پردیش اور کرناٹک میں انتخابات جیت کر کیرل، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں بی جے پی اپنا پرچم بلند کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی ملک کی تعمیر میں شراکت ہے، تو انہیں ماننا کہاں غلط ہے، لیکن کانگریس کے پیٹ میں یہ سوچ کر درد ہوتا ہے کہ کہیں پارٹی کی زمین نہ کھسک جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram mandir should be built says narendra singh tomar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply