رام مندر قومی مسئلہ ہے،ضرورت پڑی تو قانون بنا کر تعمیر کیا جائے گا: کلراج مشرا

گونڈا:چھوٹے اور درمیانہ صنعت کے مرکزی وزیر کلراج مشرا نے آگاہ کیا کہ اگر کوئی بینک ملازم کالا دھن سفید کرنے کی سازش میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پریورتن یاترا سے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے مسٹر مشرا نے کہا کہ کچھ بینک ملازمین کے کالا دھن کو سفید کرنے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے آگاہ کیا، ” کالا دھن کو سفید کرنے میں لگے بینک ملازم سدھر جائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔. انہوں نے کہا کہ رام مندر سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔عدالت سے یا باہمی رضامندی سے حل نہیں نکلنے پر ضرورت پڑی تو قانون بنا کر مندر کی تعمیر کرائی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram mandir is a national issue not a political sasy kalraj mishra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply