ایک بھی غیر قانونی تارک وطن کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے گا:بی جے پی جنرل سکریٹری

نئی دہلی:رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے آسام سے سات غیر قانونی روہنگیا تارکین وطن کی ملک بدری کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک غیر قانونی تارکین وطن کو برداشت نہیں کرے گا۔

انڈیا ٹوڈے کنکلیو ایسٹ 2018میں راج دیپ سرڈیسائی سے بات کرتے ہوئے رام مادھو نے کہا کہ ہر حکومت اپنے قانون کے مطابق کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلہ سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپایک دیوار کھڑی کر رہے نہیں؟وہ ذاتی مفاد میں نہیں بلکہ اپنے ملک کے مفاد میںکام کر رہے ہیں۔

اس استفسار پر کہ کیا نیشنل رجسٹر آف سٹی زن (این آر سی) کو سیاسی حربہ کے طور پر تو استعمال نہیں کیا جارہا رام مادھو نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم40لاکھ لوگوں کو ملک بدر نہیں کر رہے ۔کوئی قانونی شہری ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

رام مادھو نے کہا کہ جہاں تک این آر سی کے تحت آسام میں غیر قانونی شہریوں کی شناخت کا معاملہ ہے تو اس میں تھری ڈی ۔۔ڈی ٹیکٹ، ڈلیٹ اور ڈپورٹ فارمولے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram madhav cites trumps wall to say immigrants not welcome in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment