رام گوپال یادو کی سماج وادی میں واپسی ،عہدے پر بحال

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے پروفیسر رام گوپال یادو کا پارٹی سے اخراج فوری طورسے رد کر دیا ہے اور انہیں تمام پرانے عہدوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہیں 24 اکتوبرکو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں چھ سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
مسٹر ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ رام گوپال یادو راجیہ سبھا میں ایس پی کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان نیز پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ram gopal yadav reinstated in samajwadi party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply