یو پی اسمبلی انتخابات میںراکھی ساونت مایا وتی کے خلاف کھڑی ہوں گی

نئی دہلی: ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے) اترپردیش اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کے خلاف اداکارہ راکھی ساونت کو میدان میں اتارے گی۔
آر پی آئی (اے) کے سربراہ اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ راکھی ساونت محترمہ مایاوتی کے خلاف ان کی پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔اس بارے میں راکھی ساونت سے بات چیت ہو چکی ہے اور وہ بی ایس پی سربراہ کے خلاف انتخابی دنگل میں کودنے تیار ہیں۔
مسٹر اٹھاولے نے بتایا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں وہ بالی ووڈ کے کئی دیگر فنکاروں کے ساتھ انتخابی مہم چلائیں گی۔ آر پی آئی (اے) کے سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور اسمبلیوں میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اگر من پسند سیٹیں نہیں ملیں تو پارٹی تنہا الیکشن لڑنے کے لئے بھی تیار ہے۔ اتر پردیش میں وہ 10 سے 15 سیٹوں پر اکتفا کر لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rakhi sawant to fight against mayawati in up elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply