راجیہ سبھا نائب چیرمین کے لیے ہری پرسادحزب اختلاف کے اور ہری ونش حکمراں جماعت کے امیدوار، سخت مقابلہ متوقع

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے نائب چیرمین کے عہدے کے لیے جمعرات کو ہونے والے الیکشن میں بی جے پی قیادت والی این ڈی اے کے امیدوار ہری ونش نرائن سنگھ کے مقابلہ پر ، جو کہ جے ڈی یو کے ممبر پارلیمنٹ ہیں،حزب اختلاف نے اتفاق رائے سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ بی کے ہری پرساد کو اپنا امیدوار مقرر کیا ہے۔

ا س سے قبل حزب اختلاف کی امیدوار کے طور پر این سی پی کی وندنا چوان کے نام کا چرچا تھا۔لیکن بی جے ڈی نے ان کی حمایت کرنے سے انکار کرد یا تو کرناٹک سے کانگریس ایم پی ہری پرساد کوامیدوار بنالیا۔

واضح ہو کہ بدھ کے روزتمل منیلا کانگریس(ٹی ایم سی) ، بایاں بازو کی کمیونسٹ پارٹیوں اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے اسعہدے کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرنے سے انکار کر کے اس عہدے کو کانگریس کے لیے چھوڑ دیاتھا۔اس سلسلہ میں راجیہ سبھامیں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد کے چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائین ، ایس پی کے رام گوپال یادو ، ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجااور عام آدمی پارٹی کا ایک نمائندہ موجود تھا۔

ابتدا میں این سی پی کی وندنا چوان کے نام پر کافی غور کیا گیا۔ اسی دوران کانگریس نے بیجو جنتا دل(بی جے ڈی) سے اور این سی پی نے شیو سینا اور تیلگو دیشم سے رابطہ کیا اور یہ دونوں بھی ڈپٹی چیرمین کے عہدے کے لیے حزب اختلاف کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

ابھی اکالی دل نے اپنا کوئی عندیہ ظاہر نہیں کیا ہے اور دوسری جانب ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کے انتقال کر جانے سے ڈی ایم کے اراکین کا جمعرات کو ہونے والے انتخاب میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے۔ چونکہ حکمراں جماعت کو حزب اختلاف کے خلاف معمولی برتری حاصل ہے اس لیے قطعیت سے نہیں کہا جاسکتا کہ کس کا پلڑا بھاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajya sabha deputy chairman poll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply