راجیہ سبھا میں حزب اختلا ف کا غل غپاڑہ جاری،کارروائی یکم دسمبر تک کے لیے ملتوی

نئی دہلی:جموں و کشمیر کے نگروٹا میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور نوٹ بندی کی وجہ سے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مطالبہ پر راجیہ سبھا میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین نے آج زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کیے جانے کے بعد کل تک کے لئے برخاست کردی گئی۔
التوا اور لنچ کے بعد جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کچھ اراکین نے ضابطہ کا سوال اٹھایا۔ کانگریس کے راجیو شکلا اور پرمود تیواری نے شہید جوانوں اور نوٹ بند ی کے مدنظر نوٹ تبدیل کرنے کی قطا ر میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر تیواری نے کہا کہ ایوان ضابطوں، روایات اور آئین کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس پر ڈپٹی چےئرمین پی جے کورین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب نعرے باز ی سے بھی چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراج عقیدت چےئرمین پیش کرتے ہیں اور مناسب وقت پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اسی دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین ایوان کے درمیان میں آگئے اور جے جوان جے کسان کے نعرے لگانے لگے۔ اس پر مسٹر کورین نے کہا کہ یہ اچھا نعرہ ہے۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہاکہ نگروٹا میں کارروائی ابھی جاری ہے اور چونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے اس لئے اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ مسٹر کورین نے ہنگامہ اور نعرے بازی کرنے والے اراکین کو اپنی اپنی سیٹوں پر لوٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے طنز کیا کہاگر اراکین پرسکون نہیں ہوئے تو اگلے ماہ تک کے لئے کارروائی ملتوی کردی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajya sabha adjourned over note ban uproar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply