راجیہ سبھا کی کارروائی بے مدت ملتوی

نئی دہلی: نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے 18 دن تک کام کاج ٹھپ رہنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آخری دن ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین حامد انصاری نے معمول کے کام کاج نمٹانے کے بعد راجیہ سبھا کے 241 ویں سیشن کے اختتام کا اعلان کیا۔16نومبر سے شروع ہوئے اس اجلاس میں صرف معذور افراد کی فلاح و بہبود کابل 2016 ہی منظور ہو سکا اور صرف دو دن تحریک التوا پر نوٹ بندکرنے پر بحث کی گئی۔
مسٹر انصاری نے راجیہ سبھا کے سابق رکن وی راماناتھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد متعلقہ وزرا کو ایوان میں دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی دھن کے ساتھ یہ اجلاس ختم ہو گیا۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی اور اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد سمیت تمام اہم افراد موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajya sabha adjouned sine die in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply