جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا:راج ناتھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان کو وارننگ دی کہ اگر وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مسٹر سنگھ نے یہاں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک کے نیم فوجی دستے سرحد پر صورت حال سے نمٹنے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسیز اچھا کام کررہی ہے اور ہند۔پاک سرحد پر صورتحال کو قابو میں رکھنے میں اہل ہے۔
جموں وکشمیر میں پاکستانی فورس کے ذریعہ بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے کہا اگر ان کا یہ رویہ جاری رہا تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh warns pakistan will give befitting reply in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply