راج ناتھ سنگھ آئندہ ہفتہ پاکستان جائیں گے

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں3 اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ سارک وزرا داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔
سارک کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مسٹر سنگھ پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثارر علی خاں سمیت سارک ممبر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی ملاقات بھی کریں گے۔ ان کے ہمراہ خارجہ سیکریٹری راجیومہرشی اور وزارت داخلہ کے کئی دیگر سینئر افسران بھی پاکستان جائیں گے۔پٹھان کوٹ ائر بیس پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد، جس کے باعث دونوں پڑوسیوں کے درمیان قیام امن کا عمل رک گیا ہے، ہندوستان کے کسی وزیر کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔
آخری بار امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج نے اس وقت پاکستان کا دورہ کیا تھا جب وہ 8 اور 9 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے گئی تھیں۔ پاکستانی قیادت سے ملاقات اور کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران مسٹر سنگھ دہشت گردی چھوٹے ہتھیاروں اور منشیات کی ناجائز تجارت کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اس بات کا بھی ذکر کریں گے کہ اس طرح کی لعنتوں سے نمٹنے کے لئے کس طرح تعاون اور مل کر کوششیں کی جائیں۔
داخلہ سطح کی میٹنگ کے دوران سارک ممبر ممالک کے پولیس حکام کے دوران نیٹ ورکنگ کو مضبوط بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دوران اطلاعات کے تبادلہ پر بھی توجہ دی جائے گی۔سارک وزرا داخلہ کا نفرنس کا سابق اجلاس 2014 میں نیپال کے دارالخلافہ کٹھمنڈو میں ہو اتھا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh to visit islamabad next week in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply