وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا سہ روزہ دورہ بنگلہ دیش جمعہ سے

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جمعہ کو بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پرجائیں گے۔مسٹر سنگھ دورے کے دوران بنگلہ وزیراعظم شیخ حسینہ اور اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اسد الزماں خان سمیت کئی دیگر لیڈروں سے دو طرفہ اور علاقائی مسائل و دوطرفہ نوعیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان میٹنگ میں ہندوستان میں غیر قانونی طور پر مقیم روہنگیا پناہ گزیں ، دہشت گردوں کے ذریعہ نوجوانوں کو انتہاپسندی کی جانب مائل کر نے جیسے معاملات کے علاوہ دہشت گردی سے نمٹنے میں دو طرفہ تعاون اور سرحد پر ہونے والی اسمگلنگ اور جعلی کرنسی کے تسلسل کے ساتھ ہند بھیجنے پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر لگائے جانے والی باڑھ کے کام بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر داخلہ کے ہمراہ وزارت داخلہ اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اعلیٰ افسران بھی جائیں گے۔

Title: rajnath singh to visit bangladesh from july 13 in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply