وزیر داخلہ شمال مشرقی ریاستوں کے وزرا ئے اعلیٰ سے میزورم میں ملاقات کریں گے

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ہندستان۔ میانمارسر حد ی معاملے پر 12 جون کو میزورم کے دارالحکومت آئیزول میں ہونے والی میٹنگ میںمیانمار کی سرحد سے ملحق چاروں ریاستوں اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ میٹنگ میں خاص طور پر ہندستان۔ میانمار سرحد پر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان میں سرحدی علاقے کے ترقیاتی پروگرام، لوگوں کی آمدورفت کوآسان بنانے کے لئے آزاد ٹریفک نظام، سرحد ی سروے اور ریاستی حکومتوں اور سرحدوں پر تعینات سلامتی دستوں کے درمیان تال میل کے منصوبوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔ چاروں ریاستوں کے چیف سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، آسام رائفلس کے ڈائریکٹر جنرل اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh to hold meeting of north east cms on monday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply