وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اپنے وفد کے ساتھ آٹھ ممالک کی شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے 9 ویں اجلاس میں حصہ لینے کے لئے آج کرغزستان روانہ ہوئے۔ 24 اور 25 اگست کو قدرتی آفات میں راحت رسانی اور ریسکیو آپریشن میں تعاون کے معاملے پر ایس سی او کے ممبر ممالک کا اجلاس ہوگا، جس میں آفات کی منیجمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے کرغزستان کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دی ہے کیونکہ یہ ہندوستان کو دوسرے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ممبر ممالک کے ساتھ قدرتی آفا ت کی منیجمنٹ کے تعلق سے اپنے تجربے اور مہارت کو رکن ممالک کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ آج یہاں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر راجناتھ سنگھ کے ساتھ ایک وفد بھی جارہا ہے جس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے چند سینئر حکام شامل ہیں۔ جون میں قزاخستان کے آستانہ میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ہندوستان کو ایس سی او میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔اس وقت، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ کرغزستان میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں رکن ممالک 2018-19 کے ایکشن پلان کے مسودے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر راجناتھ سنگھ کا چند ممالک کے وزیروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی پروگرام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh to attend sco meet on disaster in kyrgyz republic in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply