کشمیر میں حالات خراب کرنے کا اصل ذمہ دار پاکستان ہے :راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: حکومت نے کشمیر میں تشدد کے واقعات کے لئے پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ وہاں کے مسئلہ کا حل مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت اور سیاسی پارٹیوں سے تبادلہ خیال کرکے نکالاجائے گا اور جلد سے جلد صورتحال معمول پر لانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے حالات سے نہایت بے چین اور صدمہ میں ہیں۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں حالیہ تشدد کے واقعات کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس تشدد کیلئے پاکستان ذمہ دار ہے اور ملک کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔
انہوں نے کشمیر میں حالیہ واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیر کے لوگوں سے وہاں جا کر راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ وہاں جانے کو بھی تیار تھے لیکن ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد آنے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اپکستان کشمیر میں ایک گندہ کھیل کھیل رہا ہے اور برہان وانی اسی کا پروردہ دہشت گرد تھا۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh targets pakistan on kashmir violence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply