اقتصادی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے منی پور اور ناگالینڈ حکومتیں اپنی آئینی ذمہ داری نبھائیں: وزیر داخلہ راجناتھ

نئی دہلی: منی پور میں اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے لوگوں کے لئے ضروری اشیاءکی فراہمی میں ہونے والی پریشانیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اسے دور کرنے کے لئے منی پور اور ناگالینڈ کے وزرائے اعلی کو خط لکھا ہے۔ مسٹر سنگھ نے منی پور کے وزیر اعلی او ابوبی سنگھ کو خط لکھ کر ان سے اپنے آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے کہا ہے۔ وزیر داخلہ نے سخت پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے، ”مرکزی فورسز کی مدد سے ناکہ بندی ہٹا کر ریاست کے لوگوں تک ضروری اشیاءکی فراہمی کی جانی چاہئے“۔
انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی جانب سے ریاستی حکومت سے کئی بار درخواست کی گئی ہے کہ قانون کے علاوہ حالات بحال کرکے لوگوں کی دقتیں دور کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور لوگوں کو راحت فراہم کرے۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلی ٹی آر جےلیانگ کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو ناکہ بندی ختم کرا کے گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کا انتظام کرنا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ ناگا کونسل کی طرف سے یکم نومبر سے قومی شاہراہ پر کی جا نے والی ناکہ بندی کی وجہ سے منی پور میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے لوگوں کو بھاری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh slams manipur chief minister for failing to lift nagas economic blockade in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply