اڑی حملہ کی روشنی میں وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس کیا

نئی دہلی:شمالی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دہشت گرد انہ حملے کی روشنی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ریاست میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر راجناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہوئے اس اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے علاوہ داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ، مرکزی ریزرو پولس فورس کے ڈائریکٹر جنرل، فوجی انٹیلی جنس ڈائریکٹر جنرل اور وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے سینئر افسران موجود تھے۔ ہنگامی میٹنگ کے بعد مسٹر راجناتھ سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کو مسلسل حمایت اور تعاون دے رہا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ اڑی میں حملہ کرنے والے لوگ اعلی سطح پر تربیت تنہا کر دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی میٹنگ میں اعلی حکام کے ساتھ غور وخوض کی تفصیلات سے وزیر اعظم کو مطلع کردیا گیا ہے۔ دریں اثنادہشت گرد انہ حملے کے پیش نظر مسٹر راجنا تھ سنگھ نے اپنا مجوزہ دورہ روس و امریکہ ملتوی کردیا ۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ”جموں وکشمیر کی صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور اڑی میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر میں نے روس اور امریکہ کا دورہ موخر کردیا ہے “۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہنگامی میٹنگ کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں ریاست میں حفاظتی انتظامات سے بھی مطلع کر دیا گیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ متعلقہ حکام کو ریاست کی صورتحال پر قریب سے نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے حملے میں شہیدہونےوالے فوجیوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انہ حملے کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کر ن رجیجو نے کہا کہ بزدلانہ حملے کے قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔ کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر انتہائی احتیاط برتنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں مقامی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں ، فوجی مراکز نیز پٹھان کوٹ فضائی اڈہ و چھاؤنی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر قریب سے نظر رکھنے کے لئے داخلہ سکریٹری اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ریاست میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فوری طورپر سری نگر پہنچ گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh reviews uri attack at high level meeting in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply