وزیر داخلہ نے وزیر اعظم مودی کی حفاظت کے لیے نہایت پختہ انتظامات کرنے کا حکم دیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خود کش حملہ میں ہلاک کرنے جیسی حکمت عملی کے تحت منصوبہ بے نقاب ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کی کی حفاظت کے لیے نہایت پختہ انتظام کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ نے دوشنبہ کی سہ پہر میں افسران بالا کی میٹنگ میں سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کی سیکورٹی کو پختہ بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریںاس میٹنگ میںقومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال ، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گابا اور انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔

واضح ہو کہ پنے پولس نے 7جون کو ایک عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اسے کالعدم سی پی آئی (ماؤ پرست) سے تعلق رکھنے کے شبہ میں جو پانچ افراد گرفتار کیے گئے ان میں سے ایک کے قبضہ سے جو کہ دہلی میں رہتا ہے ایک خط ملا ہے جس میں مسٹر مودی کو اسی انداز میں ہلاک کرنے کے منصوبے کا ذکر کیا گیا تھا جس طرح سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو قتل کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh reviews pm modis security in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply