وزیر داخلہ نے ماو¿ باغیوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

رائے پور:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ چھتیس گڑھ کے سکما میں ماو¿ باغیوں کے حملہ کے بعد آج صبح رائے پور پہنچے اور سکما حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ ریاست کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ مملکت ہنس راج اہیر بھی تھے۔ رمن سنگھ کے ساتھ بات کرنے کے بعد راج ناتھ نے کہا کہ سکما میں سیکورٹی دستے پر حملہ کرنا نکسلیوں کی بزدلی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔آدی واسیوں کو اپنی ڈھال بنا کر جس طرح ترقیاتی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جو مہم چھیڑی گئی ہے اس میں نکسلی ہر گز بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔مرکز اور ریاست مل کر اس کو ناکام بنانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہان مزید افسروں کو تعینات کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو ان کی تعیناتی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے8مئی کو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس میںکئی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رمن سنگھ نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس بہیمانہ وادات کی سخت مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ شب چھتیس گڑھ کے سکما میں ماو¿ باغیوں نے زبردست حملہ کر کے 26 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق ماو¿نواز باغیوں نے وہاں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 26 اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ سکیورٹی اہلکار ایک زیر تعمیر سڑک اور اس پر کام کرنے والوں عملہ کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک باغیوں نے حملہ کر دیا۔ ایک زخمی اہلکار کا کہنا ہے کہ ماو¿ نواز باغیوں نے پہلے ہماری جگہ کی نشاندہی کی اور اس کے بعدتقریباً 300 باغیوں پر مشتمل ایک ہجوم نے ہم پر حملہ کر دیا۔ تاہم سیکورٹی فورسز کی بھی جوابی فائرنگ میں کئی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh pays tribute to crpf martyrs terms sukma attack a cold blooded murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply