آسام کے شہریوں کو خوف و گھبراہٹ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں:راجناتھ سنگھ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کی اشاعت سے قبل کہا کہ اس میں تصحیح کا کام سپریم کورٹ کی نگرانی میں شفافیت اور احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور اس میں ملک کے تمام جائز شہریوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے تمام مواقع دیے جائیں گے۔

اس لیے آسام کے اصل شہریوں کو گھبرانے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مسٹر سنگھ نے مزید کہا کہ آسام کے این آرسی میں درستگی کا کام 15 اگست 1985 کے آسام معاہدہ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

تسلسل سے کیے گئے اپنے کئی ٹوئیٹس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریت کے حوالے سے قوانین کی رو سے اگر کوئی شخص دعوؤں اور اعتراضات پر جواب سے مطمئن نہیں ہے تو وہ غیر ملکیوں کے ٹریبونل میں اپیل کر سکتا ہے اس لیے کسی کو این آر سی کے اشاعت کے بعد حراستی مرکز میں رکھے جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh nobody will be harassed in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply