سری نگر این آئی ٹی سمیت کئی معاملات پر وزیر داخلہ کا افسران بالا سے تبادلہ خیال

نئی دہلی: وزیر داخلہ رج ناتھ سنگھ نے آج (جمعہ) قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت وزارت داخلہ کے افسران بالا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سری نگر این آئی ٹی میںکشیدگی اور پٹھان کوٹ حملے کے تعلق سے این آئی اے کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے جیسے معاملات سمیت ملک کی مجموعی سلامتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو ملک کی داخلی سلامتی کی صورت حال اور این آئی ٹی سری نگر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران پٹھان کوٹ ایر بیس پر دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں این آئی اے کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے کے معاملہ پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ ہندوستان کو توقع تھی کہ پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے دورہ ہند کے بعد پاکستان بھی ہندوستان کے تحقیقات کاروں کو اپنے یہاں آنے کی اجازت دے دے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh meets nsa discuses nit srinagar issue in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply