دہشت گردی کو پاکستانی حمایت کا معاملہ اٹھانے راج ناتھ سنگھ بحرین روانہ

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سرحد پار سے دہشت گردی کو پاکستان کی متواتر حمایت کا معاملہ بحرین کی قیادت کے سامنے اٹھانے اور بین الاقوامی دہشت گردی میں اس کا تعاون حاصل کرنے کے لیے اتوار کو تین روزہ بحرین دورے پر روانہ ہو گئے۔
یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر سنگھ کی قیادت میں ایک وفد بھی ان کے ساتھ گیاہے جس میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے سینئر اعلی افسران شامل ہیں۔ مسٹر سنگھ اس دورہ کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ کے ساتھ باہمی ملاقات کریں گے اور ہندوستانی برادری کے اہم افراد سے بات چیت کریں گے۔
اس دوران وہ امیر بحرین شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اور وزیر داخلہ راشد بن عبد اللہ الخلیفہ سے بھی ملاقات کر کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh leaves for bahrain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply