وزیر داخلہ نے راجستھان کے جودھپور میں انٹیلی جنس بیورو کے ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا

جودھ پور:(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے داخلی سلامتی میں انٹلی جنس بیورو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کی بہترین خفیہ اطلاعات کی وجہ سے ہی ملک میں دہشت گردی اور نکسل ازم کا صفایا ہورہا ہے۔ بیورو کے مغربی علاقائی تربیتی مرکز کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ انٹلی جنس بیورو کی اطلاعات کی بنیاد پر کشمیر میں دہشت گردوں کو پکڑا جارہا ہے اور نکسل انتہاپسندی پر بھی قابو پایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی فوج کو درست اطلاعات بیورو سے ہی مل رہی ہے اور فوج کی مہم کی کامیابی بھی اسی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مارے جانے اور پکڑے جانے سے وادی کشمیر میں حالات بدل رہے ہیں۔اس میں اطلاعات کا اہم رول ہے۔ شمال مشرق کی بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ صورت حال کو معمول بنانے میں سترفیصد کامیابی ملی ہے۔ اس علاقے میں گڑبڑی کرنے والی تنظیموں پر نگاہ رکھ کر ان پر کارروائی بیوروسے موصول ہونے والی اطلاعات کی وجہ سے ہی ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خفیہ ایجنسیوں کے کارکنوں نے اپنی خدمت اور لگن سے ملک میں ہی نہیں دنیا بھر میں اپنی ساکھ بنائی ہے۔

Title: rajnath singh inaugurated intelligence bureaus training centre in rajasthans jodhpur | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply