مرکز جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے تیار: وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی: کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ جموں و کشمیرمیںصدر راج کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دینے کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز ریاست میں انتخابات کرانے تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز ریاست میں حالات معمول پر لانے اور ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کا پابند عہد ہے۔

انہوں نے ریاست میں صدر راج نافذ کیے جانے کے گورنر ستگیہ پال ملک کے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ کہ جموں و کشمیر میں حکومت چلانے کے لئے گورنر کے پاس کوئی متبادل نہیں رہ گیا تھا اس لئے وہاں صدر راج نافذ کیا گیا۔

کیونکہ کوئی بھی سیاسی پارٹی حکومت سازی کے لیے تیار نہیں تھی ۔وزیر داخلہ نے حزب اختگلاف کے اس الزام کو بھی بے بنیاد بتایا کہ بی جے پی ریاست میں علاقائی پورٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی تیاری کر رہی تھی۔

انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کا ایسا کوئی ارادہ ہوتا تو وہ گورنر راج کے دوران ہی ایسا کر گذرتی۔ اپنے بیان کے بعدمسٹر سنگھ نے لوک سبھا میں جموں و کشمیر میں صدر راج کے حوالے سے قانونی قرارداد پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظورکر لیا گیا۔

جس پر کانگریس اور حزب اختلاف نے اعتراض کیا اور کہا کہ حکومت اقتدار کے زعم میں نئے نئے طریقے نکال رہی ہے۔اور ڈھٹائی دکھا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh govt ready to hold assembly polls in jammu and kashmir in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.