ممتا بنرجی حفظ مراتب کو ملحوظ خاطر رکھیں:وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی:مغربی بنگال کے گورنر کشاری ناتھ ترپاٹھی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے الزامات کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج محترمہ بنرجی سے بات چیت کی اور ان سے گورنر کے عہدے کے وقار کا خیال کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ نے محترمہ ممتا سے کہا کہ وہ حفظ مراتب کا خیال رکھیں اور گورنر کے خلاف سیاسی کردار کشی سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے آئینی وقار کا احترام کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعلی کے الزامات کے بعد گورنر نے مسٹر سنگھ سے بات کرکے ان الزامات پر حیرت ظاہر کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ترپاٹھی نے وزیر داخلہ سے بات کرکے انہیں بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے الزامات سے حیران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا رویہ اور ان کی زبان حیران کرنے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر جیسے آئینی عہدے پر فائز رہنے کے بعد وہ ریاست کے معاملات میں خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے ہیں۔ کولکاتہ میں راج بھون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران کل وزیر اعلیٰ کی طرف سے استعمال کی گئی زبان اور ان کے رویہ پر گورنر حیران ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر کے درمیان بات چیت بالعموم خفیہ ہوتی ہے اور کسی سے بھی اس کا انکشاف کئے جانے کی توقع نہیں ہوتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajnath singh dials cm mamata banerjee governor tripathi asks them to resolve differences in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply